انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ سے 12 افراد ہلاک

0
7

انڈونیشیا کے صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 12 افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد لاپتہ ہوئے ہیں۔

خبر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاوا میں ہفتے (کل) سے ہونے والی شدید بارشوں کے سبب لینڈ سلائیڈنگ کے 2 واقعات پیش آئے ہیں۔

دونوں واقعات میں 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد ملبے تلے دب کر لاپتہ ہو گئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

ریسکیو اداروں نے اب تک دونوں مقامات سے 12 افراد کی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا ہے

کوئی تبصرہ نہیں