ایبٹ آباد: مظہر خان نے علاقہ کے بزرگوں سے مشاورت کے بعد آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا

0
53

ایبٹ آباد: پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان ورکر مظہر خان نے علاقہ کے بزرگوں سے مشاورت کے بعد آئندہ بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا.مظہر خان ویلج کونسل چمبہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے.

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سمیت علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے مظہر خان کے اس فیصلے کو خوب سراہا ہے اور ان کا ساتھ دینے کا عزم کیا ہے.

اس موقع پر مظہر خان کا کہنا تھا کہ انھوں نے معززین علاقہ کے مشورے سے اپنے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے. اگر عوام نے انھیں ووٹ دے کر کامیاب کیا تو ان کی امیدوں پر پورا اتریں گے. اور علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے.

کوئی تبصرہ نہیں