ایوب ٹیچنگ ہسپتال بارے ریڈیو پروگرام کی 10اقساط مکمل

0
7

ایبٹ آباد( نیوز رپورٹر)ایوب ٹیچنگ ہسپتال اور ریڈیو پاکستان FM101.4ایبٹ آباد کے تعاون سے صحت کے حوالے سے آگہی پروگرام رابطہ کی دس اقساط مکمل ، پروگرام عوام میں انتہائی مقبول ہو رہا ہے متعدد اقساط پر مشتمل اس پروگرام کا سیزن ون پچھلے سال نشر کیا گیا تھا جبکہ عوام کے اصرار پر یہ پروگرام اس سال دوبارہ شروع کیا اور سیزن2کی دس اقساط مکمل ہو چکی ہیں ۔ پروگرام رابطہ طبی ماہرین اور عوام کے درمیان رابطہ کا ایک ذریعہ ہے پروگرام رابطہ ہر منگل کو سہ پہر 2:00بجے سے 3:00بجے کے درمیان براہ راست نشر کیا جاتا ہے۔یہ پروگرام ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات ،بیماریوں اور ان کی تشخیص کے متعلق اگاہی فراہم کرتا ہے ۔ پروگرام میں سامعین کال کر کے سوالات بھی کرتے ہیں ااور اپنی آراہ بھی شامل کر تے ہیں ۔
ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی میڈیا منیجر امبرجاوید ملک ہسپتال کے ماہر معالجین کو پروگرام مدعو کرتی ہے اور ان کے شعبوں کے متعلق خصوصی گفتگو کی جا تی ہے یہ معالج نہ صرف سامعین کو قیمتی طبی مشوروں سے نوازتے ہیں بلکہ ان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دیئے جاتے ہیںپروگرام کی پہلی قسط میں ڈین ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن پرورفیسر ڈاکٹر عمر فاروق کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے ہسپتال اور کالج میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے متعلق تفصیلی گفتگو کی اور عوام کے سوالا ت کے تسلی بخش جوابات دیئے ۔پروگرام کی دوسری قسط میں میڈیکل ڈائریکٹر اور شعبہ نیورو سرجری کے سربراہ ڈاکٹر احسن اورنگزیب نے پروگرام میں شرکت کی اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں تفصیل سے بتایا ۔ شعبہ نیورو سرجری اور اس سے وابستہ بیماریوں کے بارے میں تفصیلی بات ہوئی اور سامعین کے سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔
مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے آئندہ آنے والوں دنوں کا لائحہ عمل بھی وضع کیا ۔انہوںنے بتایا کہ ان کی اولین ترجیح ہسپتال میں فراہم کی جانیوالی طبی سہولیات کے معیار کو بہتر بنانا اور نئے شعبوں کو متعارف کروانا ہے ۔اس ضمن میں ہسپتال میں 150سے زائد نرسنگ سٹاف ،93سپیشلسٹ ڈاکٹرز ،میڈیکل آفیسر اور دوسرے شعبوں میں بھرتیاں کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ تھراسک سرجری اور نیورالوجی کے نئے وارڈز قائم کئے گئے ہیں ۔ہسپتال میں کارڈک سرجری بھی شروع کی جا چکی ہے اور سرجیکل آئی سی یو پر کام جاری ہے ۔

کوئی تبصرہ نہیں