بٹگرام غیر معیاری چیپس اور پاپڑسےبچوں میں مختلف موذی امراض پھیلنے لگے.ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی

0
62

بٹگرام میں چیپس اور غیر معیاری پاپڑ کی بھر مارسےبچوں میں مختلف موذی امراض پھیلنے کا خدشہ والدین پریشان اور ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی
تفصیلات کے مطابق ضلع بٹگرام میں چیپس اور غیر معیاری پاپڑ کی بھرمار سے بچوں میں امراض پھیلنے کا خدشہ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جس تیزی سے روز بروز ان غیر معیاری چیپس اور پاپڑوں میں اضافہ ہو رہو رہا ہے ،اسی طرح بچوں میں بھی اْسی تیزی سے معدے اور پیٹ کی دیگر بیماریوں میں اضافہ ہوگا جو تشویش ناک ہے ۔اس حوالے سے والدین بھی کافی پریشان ہے .ان کا کہنا ہے کی ضلع بھر میں ان غیر معیاری اور غیر رجسٹرد چیپس اور پاپڑ پر سختی سے پابندی لگائیں ۔اور ایسے بے ضمیر دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ۔ اس حوالے سے ضلع کے تمام والدین نے ضلعی انتظامیہ سے فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا ہے

کوئی تبصرہ نہیں