جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں،یہ عناصر جلسوں کی آڑ میں اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں

0
5

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کوئی سمت ہے نہ ان کو کوئی سمجھ ہے۔ پوری اپوزیشن کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ جلسوں سے کوئی پریشانی نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ عناصر جلسوں کی آڑ میں اپنی کرپشن کا تحفظ چاہتے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں کرپٹ عناصر کا احتساب جاری رہے گا۔تحریک انصاف کا مینڈیٹ کرپشن کا خاتمہ ہے،اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام انتشار کی سیاست کو پہلے بھی مسترد کرچکے، اب بھی ساتھ نہیں دیں گے۔تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت میں مصروف ہے۔اپوزیشن جومرضی کر لے، عوامی خدمت کا سفر رواں دواں رہے گا۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر سر اٹھا رہی ہے احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر عوام کی زندگیوں سے نہ کھیلیں۔کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی سے مرض بڑھ سکتا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں