حکومت کا اسلام آباد کے سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں فرق ختم کرنے کا منصوبہ

0
11

اسلام آباد: ( نیوز رپورٹر) وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں فرق ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں میں بسنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری ہے، حکومت نے اسلام آباد کے سیکٹرز اور دیہی علاقوں میں فرق ختم کرنے کا منصوبہ بنا لیا۔
grgeyictlgdsv0qqe0we
دیہی اور شہری علاقوں کا فرق ختم کرنے کیلئے قانون سازی شروع کر دی گئی۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسلام آباد شہر کے تمام اختیارات ایم سی آئی کو دینے فیصلہ کیا ہے، ریگولیٹری اتھارٹی کے طور پر سی ڈی اے کام کرے گی، اسلام آباد کے 50 سے 55 فیصد دیہی علاقوں کو سیکٹرز کی طرز پر لایا جائے گا۔
qq
انہوں نے کہا کہ راول ڈیم چوک کا منصوبہ اکتوبر 2022ء میں مکمل ہوجائے گا، آئی جے پی روڈ کو چار رویہ بنانے جا رہے ہیں، اسلام آباد میں ٹینتھ ایونیو بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹینتھ ایونیو آئی جے پی روڈ سے سرینگر ہائی وے تک ہوگا۔

کوئی تبصرہ نہیں