خیبر پختونخوا کے بجٹ میں ہزارہ کی سیاحت پر فوکس کیا گیا ہے، نذیر عباسی

0
28

ایبٹ آباد (سرگرم نیوز)
تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی نذیر احمد عباسی نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ اسمبلی میں پیش کئے جانے والے تاریخی اور عوام دوست بجٹ میں جہاں کئی شعبوں میں بہترین اقدامات کئے گیے ہیں وہیں خصوصی طور پر سیاحت کے شعبہ کوبھی فوکس کیا گیا ہے جس سے ہزارہ ڈویثرن کے سیاحتی علاقوں میں ترقی اور روزگار کی نئی راہیں کھلیں گئی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کے ویثرن کے مطابق سیاحت کے شعبے کو پاکستان کی معیشت کا ایک اہم ستون بنانے کا عزم کررکھا ہے جس کے لیے ہر ممکنا اقدامات لیے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں خیبر پختونخواہ حکومت نے سیاحوں کی سہولت کے لیے دشوار گزار اور پہاڑی علاقوں کے لیے نجی کمپنی کے اشتراک سے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ایم پی ہاسٹل میں سینئر صحافی نصیرانور سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ کی تعمیر وترقی اور عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کا لا رہا ہوں حلقہ میں تعلیم اور سیاحت کا فروغ میری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکل بکوٹ حسین و جمیل وادیوں اور ذہین لوگوں کا خطہ ہے جو ماضی کے 30 /35 سالوں سے محرومیوں کا شکار چلا آرہا ہے میری کوشش ہے کہ اس حلقہ میں سیاحتی مقامات کو متعارف کروا کر آمدرفت کے زرائع بہتر بنائے جائیں اور پورے حلقہ میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کر کے ان میں سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ لوگوں کو اپنے بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت کے مواقع مقامی سطح پر میسر آسکیں

کوئی تبصرہ نہیں