سنجے دت نے کینسر سے جنگ جیت لی

0
19

بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کیسنر سے جنگ جیت لی، اداکار نے کینسر فری ہونے کا اعلان اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری طویل تحریر میں بتایا کہ گزشتہ کچھ ہفتے میرے اور میری فیملی کی زندگی کے لیے مشکل ترین دن تھے۔

انہون نے کہا کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر جنگجو کو دی جس میں وہ فتحیاب ہوا۔

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ
سنجے دت نے کینسر سے جنگ جیت لی
بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے کیسنر سے جنگ جیت لی، اداکار نے کینسر فری ہونے کا اعلان اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کیا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری طویل تحریر میں بتایا کہ گزشتہ کچھ ہفتے میرے اور میری فیملی کی زندگی کے لیے مشکل ترین دن تھے۔

انہون نے کہا کہ خدا نے سب سے مشکل جنگ اپنے سب سے بہادر جنگجو کو دی جس میں وہ فتحیاب ہوا۔

سنجے دت نے لکھا کہ آج اپنے بچے کی سالگرہ کے موقع پر اس فتح کا جشن آپ سب کے ساتھ منانا چاہتا ہوں اور یہ خوشخبری دینا چاہتا ہوں کہ میں نے کینسر سے جنگ جیت لی ہے۔
Sanjay Family
اداکار نے لکھا کہ بچے کی سالگرہ پر میں اپنی صحتمند زندگی کا تحفہ اسے دینا چاہتا ہوں اور ساتھ ہی یہ خبر آپ سب کو بھی دے رہا ہوں۔

اداکار نے کہا کہ اس جنگ میں کامیابی حاصل کرنا ممکن نہ ہوتا اگر آپ سب کی حمایت نہ ہوتی، تمام چاہنے والوں کا شکرگزار ہوں۔
سنجے دت نے چاہنے والوں، نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں اور ثابت قدم رہنے کا پیغام دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

اپنے پیغام کے آخر میں انہوں نے کوکیلا بین اسپتال کے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر میڈیکل اسٹاف کا خیال رکھنے اور بہتر معالجے پر بھی شکریہ ادا کیا۔

سنجے دت کے حوالے سے رواں برس اگست میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ ان میں پھیپھڑوں کے کینسر کے چوتھے اسٹیج کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم انہوں نے خود اس حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی تھی۔

کچھ عرصے بعد سنجے دت کی اہلیہ مانیتا دت نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ سنجے دت کا علاج ممبئی کے کوکیلابن اسپتال میں جاری ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں