شبلی فراز صاحب اپنا استعفیٰ لکھنا شروع کر دیں، مریم اورنگزیب

0
2

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر شبلی فراز صاحب اسٹیڈیم رات کو ہی بھرنا شروع ہو گیا ہے! اپنا استعفیٰ لکھنا شروع کر دیں۔

مریم اورنگزیب نے ٹویٹ میں شبلی فراز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اگر مشکل ہو تو استعفیٰ کا متن بھی مہیا کیا جا سکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے رات گئے گوجرانوالہ میں پنڈال کا دورہ کیا۔ لیگی رہنما عطاﷲ تارڑ نے ٹوئٹر پر رات گئے اسٹیڈیم میں لیگی کارکنوں کی ویڈیو بھی شیئر کی۔ وڈیو میں مریم اورنگزیب، رانا ثناء ﷲ سمیت دیگر قائدین بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو چیلنج کرتا ہوں کہ اب جناح اسٹیڈیم بھر کر دکھائیں۔ اپوزیشن لیڈر شپ کرپشن بچاؤ کے لیے مجمع اکٹھا کر رہی ہے، فیملی لمیٹڈ کمپنی مال بچانے کے لیے سڑکوں پر آئی ہے۔
Shabli Faraz
شبلی فراز نےمزید کہا تھا کہ بطور جمہوری حکومت ہم نے اپوزیشن کو جلسے کی اجازت دے دی ہے لیکن اگر سڑکوں پر جلسہ کیا تو اس کی اجازت ہم نہیں دیں گے۔ ہم خود جلسے کرتے رہے ہیں مگر عوام کو تنگ کرنے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے،اپوزیشن کرپشن بچانے کے لیے عوام کو ایسے ماحول میں جھونک رہی ہے، یہ جلسہ صرف حکومت پر دباؤ ڈالنے کی ناکام کوشش ہے۔ حکومت کسی قسم کے دباؤ میں نہیں آئے گی۔
اپوزیشن اسٹیڈیم میں جلسہ کرتے ہوئے دیے گئے ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔

کوئی تبصرہ نہیں