صوبہ ہزارہ کے قیام کیلئے جدوجہد تیز کی جائے ،ہزارہ موومنٹ

0
23

ہزارہ موومنٹ کی بنیاد ہزارے وال قوم کے حقوق اختیارات اور شناخت کے لیئے رکھی گئی ہے ،ملکی معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیئے مزید انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے ہزارہ موومنٹ پاکستان اپنی مٹی پر اپنا اختیار لیئے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گی

3
اکیسویں صدی میں بھی پسماندگی اور غربت کا شکار ہزارے وال قوم کے ساتھ انصاف کیا جائے ہمیشہ الیکشن جیتنے کے لیئے صوبہ ہزارہ کا نام استعمال کیا گیا، ہزارہ موومنٹ پاکستان کے بانی و چیئرمین اسد جاوید خان نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب
ee684953-64ae-458a-948b-571689adba95
اسلام آباد ( سرگرم رپورٹ)صوبہ ہزارہ مطالبہ ہے جس سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے ملکی معاشی استحکام اور عوامی خوشحالی کے لیئے مزید انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے ہزارہ موومنٹ پاکستان اپنی مٹی پر اپنا اختیار لیئے بغیر پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ ہزارہ موومنٹ کی بنیاد ہزارے وال قوم کے حقوق اختیارات اور شناخت کے لیئے رکھی گئی ہے اکیسویں صدی میں بھی پسماندگی اور غربت کا شکار ہزارے وال قوم کے ساتھ انصاف کیا جائیہمیشہ الیکشن جیتنے کے لیئے صوبہ ہزارہ کا نام استعمال کیا گیا ان خیالات کا اظہار ہزارہ موومنٹ پاکستان کے بانی و چیئرمین اسد جاوید خان نے اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا مرکزی آفس میں منعقد ہونے والے اہم اجلاس میں تنظیمی امور کو مکمل کرنے ، حکومت کو گزشتہ مارچ میں پیش کیئے گئے مطالبات کی منظوری کے لیئے تحریک میں تیزی لانے اور ہزارے وال کنونشن کے زریعے عوامی آگاہی مہم شروع کرنے سمیت اہم فیصلے کیئے گئے۔
ce661ee6-bcaa-4bef-8f21-371e66a21195
اجلاس میں سینٹرل ایگزیکٹو کونسل ممبران زولفقار اعوان صدر اورسیز ہزارے وال ، اعجاز احمد اعوان مرکزی صدر، رمیض گل عباسی مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری، سردار عبدالباسط، ریجنل صدر رونق زمان خان، عالمزیب جدون، اعجاز قریشی، ملک نزر محمد اعوان، ضلعی صدر حافظ عمیر شفیق، کاشف عباسی جنرل سیکریٹری تحصیل ایبٹ آباد، سردار سیف الرحمن، میڈیا کوآرڈینٹر مدثر خان، ترجمان ضلع ایبٹ آباد حمزہ تنولی و دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور تنظیمی امور کو فوری مکمل کرنے اور کنونشن کے انعقاد پر زور دیا4

کوئی تبصرہ نہیں