ایبٹ آباد سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ عمران خان کے مقابلے میں چوں چوں کا مربہ جمع ہوچکا ہے کریشن کرنے والے احتساب کا سامنا کرنے کی بجائے اداروں کو بدنام کرنے مین لگ گئے ہیں اپوزیشن رہنما کی گرفتاری عدالتی فیصلے کے نتیجے میں ہوئ جب فیصلے انکے حق میں ہوں تو سب اچھا اور جب فیصلے انکے خلاف ہوں تو سب کچھ برا ہوجاتا ہے یہی عدلیہ پہلے تھی اور یہی عدلیہ اب بھی ہے عدلیہ اور فوج کیخلاف سازشی عناصر کو عوام اچھی طرح جانتی ہے آج ہم جو چین کی نیند سوتے ہیں اسکی وجہ پاک فوج ہے جسکے جواں سالہ افسران و جوان وطن کی مٹی پرجان نچھاور کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایبٹ آباد پریس کلب میں الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایبٹ آباد الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے صدر سید طاہر حسین شاہ اور جنرل سیکرٹری ہارون تنولی نے سپیکر خیبرپختونخواہ اسمبلی مشتاق احمد غنی کا شکریہ ادا کیا تقریب کے دوران ایسوسی ایشن کے تمام ممبران میں گفٹ پیک تقسیم کئیے گے اور قرعہ اندازی کے ذریعے موبائل فون اور ٹرائ پورٹس بھی تقسیم کئیے گئے اس موقع پر مشتاق احمد غنی کی چوسٹھویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا مشتاق احمد غنی نے اس موقع پر اپنے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ایبٹ آباد کی تعمیر و ترقی کا موازنہ اگر گزشتہ پینتیس سالوں سے اقتدار میں رہنے والوں سے کیا جائے تو زمین آسمان کا فرق نظر آئیگا تعلیم صحت ابنوشی اور انفراسٹرکچر کے میگا پراجیکٹس کروانے پر ہمیں فحر ہے اور عوامی حدمت کا یہ تسلسل جاری رکھیں گے مشتاق احمد غنی نے مذید کہا کہ شہر کو پانی کی روزانہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے گریوٹی فلو سکیم میں پانی کے مزید ذخائر شامل کئیے جا رہے ہیں
صدارت کا منصب سنبھالتے ہی اہم ا قدامات
امریکی صدر جو بائیڈن نے صدارت کا منصب سنبھالتے ہی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلم ممالک پر لگائی گئیں سفری پابندیوں کے خاتمے،...
یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر 100گرام مرچ پاؤڈر کی قیمت 50 روپے بڑھادی گئی جب...
بڑے بھائی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ نوجوان نے خودکشی کرلی
تھرپارکر کے گاؤں بھگتانی میں 19 سالہ نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔
ایس ایچ او شیر خان لغاری کا کہنا ہے...
زمبابوے کے وزیر خارجہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے
افریقی ملک زمبابوے کے وزیر خارجہ سبوسیسو مویو کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ سبوسیسو مویو ہی وہ فوجی افسر تھے جنہوں نے 15...
تیندوے کا حملہ، ایبٹ آباد کا ملک ریاض شدید زخمی
ایبٹ آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نواحی علاقے میں تیندوے نے حملہ کرکے ایک نوجوان کو شدید زخمی کردیا۔ متاثرہ نوجوان کی شناخت ملک...