مانسہرہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا ہنی کو مانسہرہ میں گولیوں سے بھون ڈالا

0
58

ایبٹ آباد : مانسہرہ ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا ہنی کو مانسہرہ میں گولیوں سے بھون ڈالا، شی میل ایسوسی ایشن کا شدید احتجاج، قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا فرحان عرف ہنی کو شنکیاری روڈ مانسہرہ پر ناڑی پل کے قریب واقع کمرے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، مقتول کو پانچ گولیاں ماری گئیں، پولیس اور خواجہ سراؤں نے مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ لایا گیا، پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے، شی میل ایسوسی ایشن نے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ میں خواجہ سرا کے قتل پر احتجاج کیا اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

کوئی تبصرہ نہیں