مانسہرہ پی کے میں 30 ضمنی الیکشن کب ہو گا،کاغذات نامزدگی کب تک جمع کرائے جا سکتے ہیں،تمام تفصیلات سامنےآگئیں.جانئے مزید…

0
46

پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پی کے 30 مانسہرہ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق پی کے 30 میں پولنگ 26 فروری 2019 کو ہو گی، امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 29 دسمبر سے یکم جنوری تک جمع کرا سکتے ہیں۔
امیدواروں کے نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال 7 جنوری کو مکمل ہو گی، ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 11 جنوری کو دائر ہو سکیں گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق اپیلوں پر فیصلے 15 جنوری کو کیے جائیں گے اور امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 17 جنوری تک واپس لے سکتے ہیں۔
امیدواروں کی حتمی فہرست بھی 17 جنوری کو جاری ہو گی اور انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 18 جنوری کو ہو گی۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے ضیاء الرحمان کی جعلی ڈگری پر نااہلی کے بعد نشست خالی ہو گئی تھی۔ الیکشن کمیشن حلقے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ، ریٹرننگ اور اسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی تعیناتی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

کوئی تبصرہ نہیں