مدرسہ سلفیہ تحفیظ القرآن توحید آباد میں دستار بندی کی پروقار تقریب

0
30

log
ممتاز عالم دین، مذہبی سکالر مرکزی رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث مولانا قاری محمد فاروق صاحب کی زیر نگرانی چلنے والی اس عظیم درسگاہ سے درجنوں حفاظ کرام حفظ مکمل کر چکے ہیں
20
حافظ سیف اللہ گل خطاب اور حافظ حماد منگی کی پر وقار دستار بندی کی تقریب میں سابق چیئر مین ولی الرحمن، سابق وائس چیئر مین سردار زرداد،سردار شیراز، سردار اویس کی شرکت
قاری محمد یاسر، قاری محمد طاہر ،قاری کامران، سابق ممبر محمد فدا ،ماسٹر محمد نذیر محمد صادق سردار محمد شعیب، ضیا الرحمن، سردار سعید مگری و دیگر نے بھی شرکت کی
جماعت کے اہم راہنما محترم ارضا اللہ صاحب کی طرف مدرسہ میں زیر تعلیم تمام طلبا کو سردیوں کیلئے دو دو گرم، سوٹ، گرم چادریں، بنیان و دیگر سامان فراہم کیا گیا
تقریب میںبانی و رئیس مدرسہ مولانا قاری محمد فاروق نے شرکا سے جامع خطاب بھی کیا اور مدرسہ کیساتھ تعاون کرنے والے حضرات کا شکریہ بھی ادا کیا

21
توحید آباد ( خالداقبال ربانی )ضلع ایبٹ آباد گلیات کی عظیم دینی درسگاہ مدرسہ سلفیہ تحفیظ القرآن الکریم توحید آباد میں حفاظ کرام کا تکمیل القرآن اور دستار بندی کا سلسلہ جاری ہے،گزشتہ روز بھی2حفاظ کرام کا حفظ القرآن مکمل ہونے پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، ممتاز عالم دین، مذہبی سکالر مرکزی رہنما مرکزی جمعیت اہلحدیث مولانا قاری محمد فاروق صاحب کی زیر نگرانی چلنے والی اس عظیم درسگاہ سے درجنوں حفاظ کرام حفظ مکمل کر چکے ہیں جو ملک کے بڑے مدارس میں درس نظامی اور تخصص کا کورس مکمل کر مختلف مقامات پر اپنا دینی فریضہ سر انجام دے رہے ہیں ۔گزشتہ روز حافظ سیف اللہ گل خطاب اور حافظ حماد منگی کی پر وقار دستار بندی کی تقریب میں سابق چیئر مین ولی الرحمن، سابق وائس چیئر مین سردار زرداد، سردار شیراز، سردار اویس، قاری محمد یاسر، قاری محمد طاہر صاحب ،قاری کامران، سابق ممبر محمد فدا صاحب ،ماسٹر محمد نذیر صاحب محمد صادق صاحب سردار محمد شعیب، ضیا الرحمن، سردار سعید مگری و دیگر نے شرکت ، اس موقع پر جماعت کے اہم راہنما محترم ارضا اللہ صاحب کی طرف مدرسہ میں زیر تعلیم تمام طلبا کو سردیوں کیلئے دو دو گرم، سوٹ، گرم چادریں، بنیان و دیگر سامان فراہم کیا گیا، تقریب سے بانی و رئیس مدرسہ مولانا قاری محمد فاروق نے شرکا سے جامع خطاب بھی کیا اور مدرسہ کیساتھ تعاون کرنے والے حضرات کا شکریہ بھی ادا کیا
177382457_2961922080744613_3607970868623377308_n
۔جامع مسجد توحید آباد اور مدرسہ کی اصل بنیاد استاد محترم مولانا قاری محمد فاروق کے دادا (مرحوم) الحاج محمد سمندر، ممتاز عالم دین عبد الرازاق صاحب( حال مقیم انگلینڈ) معززین علاقہ اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے اکابرین نے رکھی تھی اس وقت مسجد کے ساتھ مدرسہ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، اور علاقے کی بڑی تعداد نے اس مدرسہ سے دین کی تعلیم اور فیض حاصل کیا۔ اس کے بعد1998-99میں رئیس جامعہ سلفیہ فیصل آباد (مرحرم) میاں نعیم الرحمن اور مولانا قاری محمد فاروق نے ملکر مدرسہ کو دبارہ فعال کیا.
70
پرنسپل جامعہ سلفیہ فیصل آباد چوہدری یسین ظفر صاحب،مولانا یونس بٹ( مرحوم)صاحب کی مدرسہ کیلئے خدمات قابل تعریف ہیں، مدرسہ نظامت کے فرائض قاری یاسر صادق سر انجام دے رہے ہیں.
جبکہ قاری محمد طاہر مسجد کی امامت و خطابت کے کا فریضہ نبھا رہے ہیں
90

1111
شروع میں مدرسہ میں قاری عبد الرحمن عابد اور قاری فیض الرحمن تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے،اس دوران قاری نیاز تبسم، قاری زاہد خوشحال، قاری کامران ، قاری خالد اقبال ربانی، قاری محمد عابد ولی ، قاری مصطفی گلفراز، قاری محمد ضراب، قاری محمد راشد خلیل، قاری زاہید زرداد( قاری امجد مرحوم ) قاری عابد عبد الرشید، قاری وحید یحیی ،قاری ریاست ، قاری ہدایت نیاز، قاری طارق نسیم، قاری شاہد ، سمیت درجنوں حفاظ کرام نے تکمیل القرآن کی سعادت حاصل کی۔ مولانا قاری محمد فاروق نے مدرسہ کی نئی عمارت کیساتھ نئی بنیاد رکھی اور حفاظ کرام کے تکمیل القر آن، دین کے روشن چراغ سے روشنی کا سلسلہ جاری رہا جو تا حال جاری ہے اور انشا اللہ جاری رہے گا ، گزشتہ کئی سالوں سے قاری شکیل خلیل تدریس کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں قاری شکیل خلیل سے بھی بڑی تعداد میں حفاظ کرا م اپنا حفظ مکمل کر چکے ہیں.
sss
بہترین ماحول، معیاری تعلیم، تجوید القرآن کے اصولوں کے عین مطابق بہترین قرات کیساتھ قرآن کی تعلیم کا سلسلہ جاری ہے یہی وجہ ہے بڑی تعداد میں لوگ اپنے بچوں کو اس مدرسہ میں داخل کرا کر دنیا کی سب سے عظیم تعلیم قرآن کی روشنی سے منور کراتے ہیں۔ مدرسہ میں طلبہ کیلئے بہترین رہائش ، معیاری کھانے کی سہولیات میسر ہیں، گرمیوں میں گلیات کے پر فضا مقام توحید آباد میں تعلیم دی جاتی ہے جبکہ سردیوں کے تقریبا 4ماہ بچوں کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رہائش اور تعلیم دی جاتی ہے،جہاں قرآن حفظ کرنیوالے بچے رہائش ، کھانے، پینے اور گرمی سردی کے فکروں سے آزاد مکمل طور پراطمنان کیساتھ تعلیم پر مکمل توجہ دیتے ہیں یہی وجہ کے اس مدرسہ سے فارغ ہونے والے حفاظ کرام اعلی تعلیم کیلئے جس بھی بڑے جامعہ میں جاتے ہیں ممتاز اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے کیساتھ ذہین ترین تصویر کئے جاتے ہیں ۔ مدرسہ سلفیہ تحفیظ القرآن الکریم توحید آباد کے تمام تر اخرجات مقامی لوگوں اور دیگر شہروں سے مخیر حضرات کے تعاون سے پورے کئے جاتے ہیں۔ مہنگائی کے اس دور میں اتنی اچھی سہولیات کیساتھ مدرسہ چلانا کوئی آسان کام نہیں ، مگر مولانا قاری محمد فاروق صاحب کی ہمت، جہدو جہد ، دین سے لگا علاقے کے لوگوں کے بچوں کی دینی تعلیم کی فکر نے مدرسہ کو قائم و دائم رکھا ہوا ہے، یہ مدرسہ ہم سب کا ہے۔ اس کی کارکردگی اور معیاری تعلیم ہم سب کے سامنے ہے، ہر سال بڑی تعدا میںبچے یہاں سے حفظ مکمل کررہے ہیں…
a3340ceb-0259-4b53-975a-b96cdc532a95

علاقے کے تمام مخیر حضرات کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اس مدرسہ کیساتھ بھر پور تعاون جاری رکھیں، تا کہ دین کا یہ پودا پھیلتا پھولتا رہے،ہمارے بچے اس عظیم درسگاہ سے قرآن مجید حفظ کرتے رہیں جو ہماری نجات کا ذریعہ اور اصل صدقہ جار یہ ہے۔ اللہ تعالی مولانا قاری محمد فاروق کو ہمت اور استقامت ، صحت و تندرستی والی زندگی دے، ان کا سایہ ہم پر ہمیشہ قائم رکھے اور یہ مدرسیہ ان کی قیادت میں ترقی کی منازل طے کرتا رہے، اللہ تعالی کا فضل کرم برستا رہے۔ آمین

کوئی تبصرہ نہیں