مسلم لیگ کے کارکنان کو بڑی جنگیں لڑنا ہوں گی’ سردار مہتاب احمد خان

0
25

ایبٹ آباد (ویب ڈسک) سابق گورنر خیبر پختون خوا مرکزی نائب صدر مسلم لیگ ن سردار مہتاب احمد خان نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ کی بدترین حکومت ہے،بدقسمتی سے بڑے خواب دکھائے افسوس کی بات ہے آج بھی شرم نہیں آتی ریاست مدینہ کا نام لیتے ہیں اور عوام کو غریب سے غریب ترکر دیا،ایسا وقت ہے کہ سفید پوش غربت کی طرف جارہا ہے،کارخانے ،صنعتیں،بند اور کاروبار ختم ہو رہے ہیں، ان حکمرانوں کو غیرت کرنی چائیے اس ملک پر مسلط ہو گئے ہو تو اس ملک کے غریب عوام پر رحم کھاؤ ،مسلم لیگ ن کے قائد نے اس حکومت کو للکارا ہے اس لئے مسلم لیگ کے کارکنان کو بڑی جنگیں لڑنا ہوں گی مقابلے میں جگتو فرنٹ بھی ہونگے،میاں نواز شریف کا سیاسی کردار جو اس ملک کی سیاسی تاریخ کے بڑے منظر نامہ پے پچھلے سالہاسال سے قربانیوں سے بھرا پڑا ہے نہ صرف اس کے ساتھ بھرپور کھڑے ہوں بلکہ اس کو تقویت پہنچانے کے لئے کام کریں،یہ ملک ہمارا ہے ہمیں کسی سے سرٹیفیکیٹ نہیں لینا کہ ہم محب وطن ہیں کہ نہیں ہیں اس ملک کی بنیاد مسلم لیگ نے رکھی اگر ہم محب وطن نہیں تو اور بھی کوئی نہیں ہے،مسلم لیگ ن کو ایبٹ آباد میں تقسیم کرنے والوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں چھیڑا تو ان کو وہاں پہنچائیں گے جہاں منہ چھپانے کے لائق بھی نہیں ہونگے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں پارٹی کی تنظیم سازی مکمل ہونے پر ضلعی ،تحصیل ایبٹ آباد ،حویلیاں ،لوئر تناول ،منیارٹی ونگ،کینٹ کے عہدیدران کو نوٹیفیکشن دینے کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی ، سابق ایم پی اے سردار فرید ،سرخار شمعون یار خان ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی ملک ارشداعوان ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سابق صوبائی وزیر ایوب آفریدی، ضلعی جنرل سیکرٹری ملک شفیق اعوان، سینئر نائب صدر سردار عبدالرشید،سٹی جنرل سیکرٹری ندیم مغل اور دیگر بھی شریک تھے،سابق گورنر خیبر پختون خواسردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا نظریاتی کارکن کو کسی ٹھپے کی ضرورت نہیں ہوتی،کسی نے ہمیں چھیڑنے کی کوشش کی تو یہ تقسیم سارے صوبے میں ہوگی،ہم میاں نواز شریف کو کمزور نہیں کرنا چاہتے لیکن جگتو فرنٹ کو بتانا چاہتے ہیں نواز شریف کے سپاہی اور کارکنان ان کے ساتھ چلنے کو تیار نہیں ہیں کسی نے چھیڑنے کی کوشش کی تو اس کے زمہ دار وہ خود ہونگے،سردار مہتاب احمد خان کا کہنا تھا ملک میں مافیا عمران حکومت کی سرپرستی میں چل رہا ہے دنیا میں حکومتیں غریب کو اوپر اٹھاتی ہیں چین نے 40سال میں 70کروڑ عوام کو متوسط طبقہ کو اوپر لے کر گیا ،موجودہ حکمرانوں نے دوسال میں عوام کو تباہ کردیا ،چینی آٹا ،دالیں بنیادی ضرورت ہے ،ادویات اور علاج پہنچ سے بائر ہے مہنگائی نے جینا حرام کر رکھا ہے ،ظالم حکمرانوں کے خلاف ہمارے قائد میدان میں ہیں مسلم لیگ ن کے کارکن وطن پر مر مٹنے والے ہیں اگر ہماری موجودگی میں جمہوری نظام قائم نہیں ہو سکتا تو اپنی اولادوں کے لئے کرکے جائیں یہ نہیں ہو سکتا ہم مایوس ہو کر گھر بیٹھ جائیں ،یہ قربانی اور جدوجہد ہے ایس جدجہد کا آغاز کرینگے ہماری اولاد کو سکھ پہنچے،انہوں نے کہا کہ وہ سیاسی نظریہ کے قائل ہیں سیاسی جدوجہد اور عزم پر یقین ہے زندگی کا طویل وقت جماعت کے وقف کیا اور نواز شریف کا نظریاتی سپاہی ہوں انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی وہ بڑے ورکر کنونشن کی تیاریاں مکمل کریں،تقریب میں ضلعی صدر ایوب آفریدی
سینیٹر بیرسٹر جاوید عباسی نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسلم لیگ ن کو ضلع میں تقسیم کرنے والے کسی سے پوشیدہ نہیں ہے،پاکستان مشکل حالات سے گزر رہا ہے ،دووقت کی روٹی غریب عوام کے لئے مشکل ہو چکی ہے یہ نعرے لگاتے تھے گھر بنائیں گے ،نوکریاں دینگے،ان کے پاس کو ویژن نہیں ہے وقت آگیا ہے اس ٹولے سے ملک کو نجات دلائیں گے،انہوں نے پارٹی عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ تنظیمی ڈھانچہ مکمل کریں،بیرسٹر جاوید عباسی کا کہنا تھا سابق صدر سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی پارٹی کے لئے خدمات قابل زکر ہے،اختتام پر تنظیم سازی مکمل ہونے پر عہدیداران کو نوٹیفیکیشن جاری کئے ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں