منی لانڈرنگ کیس؛ آصف زرداری اور فریال تالپور احتساب عدالت میں پیش

0
7

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو( نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو احتساب عدالت میں پیش کردیا۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی تو نیب حکام نے آصف زرداری اور فریال تالپور کو عدالت میں پیش کیا۔

آصف زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ نورین سلطان اور کرن امان نے حاضری سے استثنی کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہر پیشی پر کراچی سے اسلام آباد نہیں آسکتے۔ عدالت نے وعدہ معاف گواہ نورین سلطان کی استدعا منظور کرلی۔
عدالت کے استفسار پر نیب پراسکیوٹر نے بتایا کہ کیس میں دونوں خواتین کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست پر کارروائی جاری ہے۔ وکیل فاروق ایچ نائک نے ملزمان آصف علی زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی درخواست کی جو منظور کرلی گئی۔

عدالت نے فریال تالپور کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے 6 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

کوئی تبصرہ نہیں