میگا منی لانڈرنگ کیس، آصف زرداری کو احتساب عدالت پہنچادیا گیا

0
17

اسلام آباد: نیب نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو احتساب عدالت پہنچادیا ہے۔

میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارسابق صدر آصف علی زرداری کو احتساب عدالت پہنچادیا گیا ہے جہاں نیب کی جانب سے ان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

احتساب عدالت کے اندر اور باہر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ احتساب عدالت کو جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ جوڈیشل کمپلیکس کے اردگرد سیکورٹی کے لیے 1500 اہلکاروافسران تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل کمپلیکس میں غیر متعلقہ افراد اور سیاسی کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی احتساب بیورونے پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو جعلی بینک اکاؤنٹس اورمیگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارکرلیا تھا۔

کوئی تبصرہ نہیں