نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ بھی میدان میں آگئے۔

0
4

قومی ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بھائی حنین شاہ بھی میدان میں آگئے۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے قومی انڈر نائن ٹین ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کی نمائندگی کرتےہوئے سدرن پنجاب کے خلاف ڈبیو کیا، بھائی کی طرح فاسٹ بولنگ میں پاکستان کی نمائندگی کا خواب سجانے والے حنین شاہ اپنے پہلے میچ میں صرف ایک وکٹ اپنےنام کرسکے۔

حنین شاہ نے 8 اوورز کرائے جن میں ایک میڈن رہا، اور انہوں نے اکتالیس رنز کے عوض عون شہزاد کی وکٹ اپنے نام کی۔ حنین شاہ نے پانچ وائیڈ او رایک نو بال بھی کی۔ پاکستان انٹرلائنز اکیڈمی میں ٹریننگ کرکے ٹراِئلز کے ذریعے سینٹرل پنجاب کی ٹیم میں جگہ پانے میں کامیاب ہوِئے ہیں۔

کوئی تبصرہ نہیں