نعمان سمیع نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا؟

0
6

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اداکار نعمان سمیع نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈی ایکٹیویٹ کردیا، اداکار مکمل طور پر انسٹاگرام سے غیر فعال ہیں۔

مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکار نے علیزے شاہ سے دوستی ختم ہوجانے پر یہ قدم اٹھایا۔
نعمان سمیع کے مبینہ طور پر انسٹاگرام سے یوں اچانک غیر فعال ہونے پر مداحوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکار کے انسٹاگرام پر 3 لاکھ 33 ہزار چاہنے والے موجود ہیں، اپنے پسندیدہ اداکار کے یوں اچانک غائب ہوجانے پر سوشل میڈیا صارفین علیزے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکارہ علیزے شاہ اور نئے اداکار نعمان سمیع نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ختم کردیا جس سے قیاس کیا جارہا ہے کہ دونوں نے راہیں جدا کر لی ہیں۔

علیزے اور نعمان کی قریبی دوستی کے چرچے زبان زد عام و خاص تھے، دونوں ڈراموں کے علاوہ متعدد تقریبات میں بھی اکھٹے دکھائی دیتے تھے۔
Nauman Sami

دونوں نے ایک دوسرے کے ہمراہ شیئر کی گئیں تمام تصویریں اور ویڈیوز بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔
بعد ازاں ایک صارف کا جواب دیتے ہوئے نعمان سمیع نے علیزے شاہ سے تعلق پر بات بھی کی تھی، ایک صارف نے نعمان سمیع کو پیغام لکھا اور علیزے سے تعلق کے حوالے سے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اخلاقی اقدار سکھانے کی کوشش کی۔

صارف نے لکھا کہ پہلے آپ لوگ اپنی دوستی خود ہی پبلک کرتے ہیں پھر بریک اپ کی خبر دے کر لطف اندوز ہوتے ہیں، کیا آپ اپنے چاہنے والوں کو یہ ترغیب دے رہے ہیں؟
Nauman Sami 2
نعمان سمیع نے صارف کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے طنزیہ انداز اپنایا اور لکھا کہ بہت ہی نیک خیال ہیں، ویسے اسلام میں تہمت لگانا گناہ ہے۔

نعمان نے یہ بھی لکھا کہ ’کیا آپ کو یہ یقین ہے کہ اس انسان نے حرام کام کیا ہے۔‘

خیال رہے کہ دونوں حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام رتے دکھائی دئیے تھے۔

علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پزیرائی ملی۔

کوئی تبصرہ نہیں