نواز شریف اور شہباز شریف جرات مندی سے صورتحال کا سامنا کریں، اداکارہ ریماخان

0
20

اداکارہ ریماخان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف اور مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف اچھے انسان ہیں، وہ انہیں مشورہ دیں گی کہ وہ جرات مندی سےصورتحال کاسامنا کریں۔

اداکارہ ریماخان لاہورمیں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے دفتر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کر رہی تھیں۔

انہوں نے اس موقع پر قیدی خواتین کے لیے سلائی مشینیں جیل حکام کے حوالے کیں، صحافی نےسوال کیا کہ اگرجیل کے دورے کے دوران ان کی نوازشریف یا شہبازشریف سے ملاقات ہو جائے تو وہ انہیں کیا مشورہ دیں گی۔

اس پر ریماخان نے کہا کہ دونوں بھائی بہت اچھے انسان ہیں، وہ نواز شریف اور شہباز شریف کو مشورہ دیں گی کہ جرات مندی سے صورتحال کا سامنا کریں۔

کوئی تبصرہ نہیں