نیب نے آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور گرفتارکر لیا، جانئے مزید…

0
16

ابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو اسلام آباد کے علاقے ایف ایٹ سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں نیب دفتر کی بجائے اپنے گھر میں ہی نظربند رکھا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کو نیب راولپنڈی نے حراست میں لے لیا ہے، فریال تالپور کو ایف ایٹ میں آصف زرداری کے گھر کے سامنے والے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فریال تالپور کے گھر کو سب جیل قراردیا گیا ہے اور انہیں اپنے گھر میں ہی نظر بند رکھا جائے گا، جب کہ فریال تالپور کو کل صبح احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
قبل ازیں آصف زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریال تالپور ڈرنے والی نہیں بلکہ ایک بہادرخاتون ہیں، وہ بھی ان کیسز کا مقابلہ کریں گی۔

کوئی تبصرہ نہیں