وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی ملاقات

0
3

ملاقات میں صوبے میں امن عامہ کی صورتحال اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بات چیت
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کی ہدایت
عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔عثمان بزدار
صوبے میں قانون کی پاسداری کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔عثمان بزدار
کسی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی۔عثمان بزدار
خلاف قانون سرگرمیوں پر قانون حرکت میں آئے گا۔عثمان بزدار
تحریک انصاف ایک جمہوری جماعت ہے اور جمہوری روایات کی پاسداری میں اجتماع کی اجازت دی۔عثمان بزدار
اپوزیشن کو قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے اجتماع کا حق ہے۔عثمان بزدار
انسداد کورونا کیلئے ایس او پیز پر عمل کرنا ضروری ہے۔عثمان بزدار
کورونا کی دوسری لہر کے خدشے کے پیش نظر عوامی اجتماعات سے مرض کے پھیلاؤ کا خطرہ ہے۔عثمان بزدار
کورونا پر قابو پانے کیلئے کی گئی کاوشوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔عثمان بزدار
اجتماع کی اجازت دے کر جمہوری ذمہ داری پوری کی ہے۔ راجہ بشارت
کسی کو گرفتار نہیں کیا،اپوزیشن کی جانب سے پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ راجہ بشارت
قانون سب کیلئے برابر ہے۔ راجہ بشارت
جو قانون ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔راجہ بشارت
صوبائی وزیر قانون نے امن عامہ کیلئے کئے گئے اقدامات سے وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا

کوئی تبصرہ نہیں