وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس تاشفین صفدر چوہدری کی ملاقات

0
2

ہاؤسنگ سیکٹر میں جاری منصوبوں اور تعمیراتی شعبہ کے فروغ کیلئے خصوصی پیکیج پر بات چیت
راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال
تعمیراتی شعبے سے متعلقہ این او سی کے حصول کیلئے جدید ون ونڈو سسٹم کی کامیابی کے بعد آن لائن پلیٹ فارم کا بھی اجراء کیا گیا ہے۔عثمان بزدار
صوبے میں کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ای گورننس پر مبنی محکمانہ اصلاحات متعارف کرائی ہیں۔ عثمان بزدار
اب رہائشی یا کمرشل منصوبوں کے نقشوں کی منظوری، تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ، زمین کے استعمال میں تبدیلی کا این او سی یا نجی سوسائٹیوں کیلئے اجازت نامے، سب ایک چھت تلے ای خدمت مراکز سے فراہم کئے جارہے ہیں۔ عثمان بزدار
ون ونڈو نظام کی کامیابی کے بعد وزیر اعظم کی ہدایات کے پیش نظر اس سسٹم کو مکمل طور پر ڈیجیٹائز کردیا گیا ہے۔عثمان بزدار
نقشے کی منظوری اور تکمیل تعمیر سرٹیفیکیٹ کے حصول کیلئے 30 دن، زمین کے استعمال میں تبدیلی کے این او سی کیلئے 45 دن اور رہائشی سوسائٹیوں کے اجازت نامے کیلئے 60 سے 75 دن کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار
خط غربت سے نیچے زندگی گزارانے والوں کے لئے نجی شعبہ کے اشتراک سے گھر بنائیں گے۔عثمان بزدار
کم آمدن والے لوگوں کے لئے گھروں کی تعمیر کے منصوبے کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانا چاہتے ہیں۔عثمان بزدار
راوی ریور فرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ تحریک انصاف کی حکومت کا گیم چینجر منصوبہ ہے۔ عثمان بزدار
ماضی میں کوئی حکومت اس منصوبے کو شروع کرنے کی ہمت نہ کر سکی۔ عثمان بزدار
باتیں بنانے والے باتیں کرتے رہ گئے لیکن منصوبے پر کام شروع نہ کر سکے۔ عثمان بزدار
وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں اس منصوبے کو شروع کرنے کا کریڈٹ ہماری حکومت کو جاتا ہے۔ عثمان بزدار
اس منصوبے کی معاشی، سماجی اور ماحولیاتی اہمیت اور ضرورت سے کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ عثمان بزدار
معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں یہ منصوبہ انقلاب برپا کرے گا۔ عثمان بزدار
لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کم کرنے کے لئے اس پراجیکٹ کی بہت اہمیت ہے۔ عثمان بزدار
اوورسیز پاکستانیوں، ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کی محفوظ سرمایہ کاری کے مواقع میسر ہوں گے۔عثمان بزدار
روزگار کے لاکھوں مواقع پیدا ہوں گے۔ عثمان بزدار
90فیصد مقامی اشیاء کے استعمال سے پاکستانی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔عثمان بزدار
یہ پراجیکٹ مستقبل میں کئی دہائیوں تک مثال بنے گا۔عثمان بزدار

کوئی تبصرہ نہیں