پیٹرولیم بحران کا خطرہ ٹل گیا.حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں معاملات طے پاگئے

0
7

پیٹرولیم بحران کا خطرہ ٹل گیا.حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز میں معاملات طے پاگئے
2243145-perotl-1635940192-297-640x480
اسلام آباد( نیوز رپورٹر) حکومت اور پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان معاملات طے پاگئے ہین جس کے بعد ملک میں پیٹرول پمپس کی بندش کا خطرہ ٹل گیا ہے۔وزارت پیٹرولیم اسلام آباد میں حکومت کی طرف سے وزیر پیٹرولیم حماد اظہر، سیکرٹری پیٹرولیم، ڈی جی آئل اور چیئرمین اوگرا نے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے وفد سے تفصیلی مذاکرات کیے۔6 گھنٹے تک جاری رہنے والے مذاکرات میں حکومت پیٹرولیم ڈیلرز کے 6 فیصد تک ڈیلرز مارجن بڑھانے پر رضا مند ہوگئی،
Petrol-Pump-Sell-Fuel-Runway-Pakistan
ڈیلرز مارجن بڑھانے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لئے سیکرٹری پیٹرولیم کی سربراہی میں کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔ جو کابینہ اور ای سی سی سے ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری لے کر ڈیلرز کو آگاہ کرے گی۔ڈیلرز ایسوسی ایشن کے عہدیدران کا کہنا تھا کہ عارضی طور پر ہڑتال کی کال واپس لے لی ہے پانچ نومبر کو اب ہڑتال نہیں ہوگی لیکن اگر حکومت نے 17 نومبر تک اپنے وعدے پر عمل درآمد نہ کروایا تو 20 نومبر سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کردیں گے.

کوئی تبصرہ نہیں