پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے حامد میر نے نئی بحث چھیڑ دی

0
2

حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک (گوجرانوالہ، اسلام آباد)کا پہلا جلسہ گزشتہ روز گوجرانوالہ میں ہوا جس کے قائدین بلاول بھٹو زرداری ، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان میڈیا کی شہہ سرخیوں میں تھے، تینوں ہی الگ الگ ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ پہنچے لیکن اب سینئر تجزیہ نگار اور اینکر پرسن حامد میر نے نئی بحث چھیڑ دی ۔
ٹوئٹر پر حامد میر نے لکھا کہ ” پی ڈی ایم نے گوجرانوالہ میں بڑا جلسہ تو کر دیا لیکن جب اتحاد کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا خطاب شروع ہوا تو بہت سے لوگوں نے سٹیڈیم سے جانا شروع کر دیا یہ لوگ شام پانچ چھ بجے سے جلسے میں موجود تھے ،اپوزیشن قیادت نےانکے صبر کا بہت زیادہ امتحان لیا، آئندہ اتنی تاخیر نہیں ہونی چاہئیے۔
Hamid Mir Tweet
یا درہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری بھی کہہ چکے ہیں کہ کل کے جلسے میں تنظیم کا حال یہ تھا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے رات دو بجے مولانا فضل الرحمان کو موقع دیا کہ خطاب کریں،ا س وقت خالی کرسیاں تھیں، میرے خیال میں اگر وہ یہ وعدہ کرلیتے کہ صبح حلوے کے ساتھ ناشتہ بھی دیں گے تو شاید کچھ لوگ کرسیوں کی نظر میں رک جاتے لیکن انہوں نے خالی کرسیوں سے خطاب جاری رکھا۔
شبلی فراز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فوادچودھری نے کہا کہ نومبر 2011 میں عمران خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں پیشن گوئی کی تھی کہ جب بھی احتساب شروع ہوا تو یہ اکٹھے ہوجائیں گے ، ہم نے دیکھا کہ کل کس طرح بگڑے بچے فوج اور عوام کو للکا ررہے تھے، اگرکروڑاں روپے خرچ کرکے اٹھارہ سے بیس ہزار لو گ ہی جمع نہیں ہوئے ، گوجرانوالہ ڈویژن کی اپنی آبادی کروڑوں سے تجاوز کرجاتی ہے، لیکن یہ پندرہ سے اٹھارہ ہزار لوگ ہی اکٹھے کرسکے ۔
گزشتہ روز معروف اینکر پرسن حامد میر نے کہا تھا کہ گوجرانوالہ کے جنا ح گراونڈ میں لوگو ں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور جتنے لوگ گراونڈ کے اندر تھے اتنے ہی گراونڈ سے باہر بھی موجود تھے ۔
نجی ٹی وی چینل” جیونیوز” کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نےجناح سٹیڈیم کے پنڈال سے براہ رست تبصرہ کرتے ہوئےکہا تھاکہ پی ڈی ایم کےجلسے کی سٹیج سے متعلق شبلی فراز کا بیان سنا تھا جس کے بعد ذاتی طور پر اس چیز کو نوٹ کیا ہے کہ جلسہ گاہ کی سٹیج کہاں بنایا گیا؟ جلسہ گاہ کی سٹیج درمیان میں نہیں بلکہ گراؤنڈ کے شروع میں بنائی گئی اور یہ وہ ہی جگہ ہے جہاں ماضی میں تحریک انصاف کا سٹیج بنا تھا لیکن یہاں موجو د انتظامیہ نے بتایا ہے کہ تحریک انصا ف کے جلسے میں اتنے لوگ نہیں تھے جتنے آج کے جلسے میں ہیں ۔

کوئی تبصرہ نہیں