ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد انوارالحق سےآل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کی ملاقات

0
14

راولپنڈی (ویب ڈسک)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان کی قیادت میں ایک 20 رکنی وفد نے ممبرز جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد عثمان، ملک نسیم احمد، امجد زیب، حافظ محمد بشارت کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ محمد انوارالحق سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں ایپسما کے عہدے داران عامر انور، ابرار احمد ایڈوکیٹ، مسز سکینہ تاج ، مسز شگفتہ اسد،ڈاکٹر میمونہ،میڈم حفصہ سعید ،میڈم افشاں، آغا شہاب ، راجہ نعمان قمر ، ایڈووکیٹ قاضی حفیظ الرحمن ، شاہد جمیل ، حسن جاوید، محمد کامران ،الطاف خان بھی شریک ہوئے۔ ابرار احمد خان کے پانچ نکاتی مطالبات پیش کیے ۔ ابرار احمد خان نے کہا کہ پرائیویٹ اور سرکاری تعلیمی ادارے بچوں کے داخلے لینے میں حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اپنے اپنے جاری کردہ نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد کروائیں ۔ نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کا عمل بہت سست روی کا شکار ہے ایک ہزار سے زیادہ رجسٹریشن کیسز زیرالتوا ہیں ۔ تین تین سال سے بعض نجی سکول مالکان ڈائری نمبر لے کر پھر رہے ہیں لیکن انہیں اپنی فائل نہیں مل رہی۔نجی تعلیمی اداروں کا آن لائن رجسٹریشن کا سسٹم پیپرس غیرفعال ہے ۔ محکمہ تعلیم نے ابھی تک اسکول مالکان کے لیے رجسٹریشن پورٹل کو اوپن نہیں کیا ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محکمہ تعلیم کو ہدایات جاری کریں کہ وہ مینول رجسٹریشن کی سن لینا شروع کردی ۔کرونا وبا کے دوران نجی تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے بہت سارے تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن میں توسیع نہ ہو سکی فیصل آباد کی رجسٹریشن اتھارٹی نے چھے ماہ کے لیے نجی تعلیمی اداروں کو توسیع دے دی ۔ابرار احمد خان نے مطالبہ کیا ہے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے کہ آپ ایک سال کے لیے نجی تعلیمی اداروں کو توسیع دے دیں۔ نجی تعلیمی اداروں میں پولیس گردی سے اجتناب کیا جائے گلریز میں ہونے والے واقعہ کی سخت مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ان کے خلاف کارروائی کی جائے جنہوں نے نجی تعلیمی ادارے کے مالک کو گرفتار کیا اور اسے زدوکوب کیا ادارے کے تقدس کو پامال کیا ۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے تمام مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کروائی اور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور اس میں آپ کے مطالبات رکھے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن اپنے تعلیمی اداروں میں خود سے اسکول لیونگ سرٹیفکیٹ کی شرط پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کرے ۔ جب محکمہ کاروائی کرے گا تو آپ لوگوں کے لئے مسائل بڑھ جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ اور ان کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے ۔ آخر میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ڈینگی کی روک تھام میں بہترین حکمت عملی اختیار کرنے پر ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی شیلڈ پیش کی۔

کوئی تبصرہ نہیں