کراچی میں آج درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان

0
76

کراچی: شہر قائد میں آج اور کل موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جب کہ درجہ حرارت 42 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج اور کل موسم شدید گرم اور خشک رہے گا جب کہ آج درجہ حرارت 42 اور کل 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے تاہم ہفتے سے گرمی کی شدت میں کمی آنا شروع ہوجائے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گرمی میں اضافہ سمندری ہوائیں بند ہونے کے باعث ہوا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا تھا کہ اب تک کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم انتہائی گرمی کی توقع کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے لیے دیگر چند وجوہ کے علاوہ یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ درجہ حرارت میں 3 دن یا اس سے زائد مسلسل اضافہ رہے۔

کوئی تبصرہ نہیں