کوہالہ ٹو بوئی روڈ کی تکمیل، سرکل بکوٹ کی عوام کا نذیر عباسی سے مطالبہ

0
47

کوہالہ ٹو بوئی روڈ کی تکمیل، سرکل بکوٹ کی عوام کا نذیر عباسی سے مطالبہ
بکوٹ( سرگرم رپورٹ رپورٹ،شمعروز شمس عباسی )یونین کونسل نمبل سمیت بیروٹ بکوٹ پٹن ککمنگ اور بوئی کی عوام کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ کوہالہ ٹو بوئی روڈ کے لیے عوام کے دیرینہ مطالبہ کو پایہ تکمیل پہنچایا جائے ہر بار ایک لالی پاپ دے کر عوام کو دھوکہ دیا جاتا ہے کھبی بھی اسمبلی فلور پر اس موضوع پر ہمارے نمائندوں نے آواز بلند نہیں کی کیا ہماری ووٹ ووٹ نہیں یا اس ووٹ سے ان لوگوں کے تخت نہیں اچھالے جا سکتے عوامی ایم پی اے نذیر احمد عباسی سے ایک بڑی امید ہے وہ اس معاملے پر عوام کو اعتماد میں لیں گے اس بجٹ میں ہمارے اس پروجیکٹ کو ضرور شامل کیا جائے یہ وہ واحد سڑک ہو گی جو سرکل بکوٹ کی تمام عوام کو فائدہ پہنچائے اور ایبٹ آباد شہر تک باسیوں کو بآسانی رسائی معیا کرے گی اس سے ہمارے علاقے میں ٹورزم کو فروغ ملے گا اور مقامی آبادی کو مختلف قسم کے روزگار سے فائدہ حاصل ہو گا سرکل بکوٹ کے نوجوانوں نے تحریک کو طول دے دیا اور اپنے نمائندوں سے اپیل کی کہ ہمیں اس منصوبے کی تکمیل کے لیے فوری طور پر اعتماد میں لیا جائے اگر اس بار کسی قسم کا لالی پاپ دیا گیا تو کوہالہ کی اہم سڑک کو بند کر کے بھوک ہڑتال کی جائے گی

کوئی تبصرہ نہیں