کرونا کیسزبڑھنےکےباعث 2 اسکول بند

0
24
2 schools closed due to increase in Corona cases
2 schools closed due to increase in Corona cases

ملتان میں کرونا کیسز بڑھنےکےباعث دو اسکولوں کو 5 روز کے لیے بند کردیا گیا ہے۔شہر میں اب تک کرونا کےباعث انتقال کرنےوالوں کی تعداد 464 ہوگئی ہے۔

سی او ایجوکیشن نےبتایا کہ ملتان کےگورنمنٹ نصرت السلام اسکول اوربستی جانگلہ گرلز اسکول کو5 روز کےلیےبند کیا گیا ہے۔ان اسکولوں میں 2اساتذہ اور4 طالبعلم کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔

ملتان میں کرونا وائرس کےباعث گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 افراد انتقال کرگئے۔ ترجمان نشتراسپتال نےبتایا کہ ملتان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 66 کیس رپورٹ ہوئے جبکہ کرونا کے26 مریض زیرعلاج ہیں۔کرونا وائرس کےشبےمیں کئےگئے20 افراد کےٹیسٹ کےنتائج کاانتظارہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرنےبتایا ہے کہ 1 دن میں مزید43 افراد کرونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 24 گھنٹوں میں1ہزار786 نئےکرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

کوئی تبصرہ نہیں