پنجاب کے ضلع نارووال میں 55 سالہ ڈپٹی سپریٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی ) نے نئی بھرتی ہونے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل سے شادی کرلی۔
ڈی ایس پی صابر چٹھہ نے سوہاوہ سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ لیڈی کانسٹیبل اقرا سے شادی کرلی۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسے ہی اقرا پولیس میں بھرتی ہوئی تو اس کو دیکھتے ہی ڈی ایس پی صابر اس کی محبت میں گرفتار ہوگئے اور بلا تاخیر شادی کرلی۔
DSP اور کانسٹیبل کی شادی کے خوب چرچے ہو رہے ہیں ، بعض لوگ اس شادی کا یہ کہہ کر دفاع کر رہے ہیں کہ دونوں نے نکاح کیا ہے جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین عمر کے فرق کی وجہ سے ڈی ایس پی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔