کووڈ 19 اب بھی عالمی ایمرجنسی ہے، عالمی ادارہ صحت
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی وبا اب بھی عالمی ایمرجنسی ہے۔
یہ بیان اس وقت جاری کیا گیا ہے جب کووڈ 19 کی وبا کو عالمی ہیلتھ ایمرجنسی قرار دیے 3 سال مکمل ہوگئے ہیں۔
عالمی ادارے کی ایمرجنسی کمیٹی نے 30 جنوری 2020 کو کووڈ 19 کو عالمی ایمرجنسی قرار دیا تھا...
عمران کے زرداری پر خطرناک اور بے بنیاد الزامات غیر ذمہ دارنہ ہیں، وزیر اعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش میں ملوث ہونے کے الزامات کی شدید مذمت کی ہے۔
اپنے بیان میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ عمران نیازی نے سابق صدر آصف علی زرداری پر بے بنیاد اور خطرناک الزامات لگائے، عمران نیازی کے آصف زرداری پر خطر ناک اور...
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 30 جنوری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد : متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 30 جنوری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سرکاری و نجی اداروں میں پیر کو عام تعطیل ہو گی تاہم سی ڈی اے، ایم سی آئی اور اسلام آباد...
بھارتی فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا کر تباہ
نئی دلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں فضائیہ کے دو لڑاکا طیارے آپس میں ٹکرا کر گر کر تباہ ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں طیاروں نے ریاست مدھیہ پردیش کی گوالیار بیس سے اڑان بھری تھی کہ آپس میں ٹکرا کر تباہ ہو گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے میراج طیارے میں...
ہتک عزت کیس: عمران خان اور خواجہ آصف کے وکلا پر جرمانہ
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر ہتک عزت کیس میں التوا کی درخواست پر دونوں فریقین کے وکلا پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
عمران خان پر خواجہ آصف کے ہرجانہ کیس سے متعلق درخواست پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج امید علی بلوچ نے کی۔
خواجہ آصف...
فواد چوہدری کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور
سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ میں اضافے کی پولیس کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے فواد چوہدری جو تھانہ کوہسار کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سوا تین بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جس کےبعد جوڈیشل مجسٹریٹ ان کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔
کیس کی کارروائی
الیکشن کمیشن...
آئی ایم ایف کا 600 ارب روپ کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کی جانب سے 2 ٹریلین (دو ہزار ارب) روپے کی مالیاتی خلاف ورزی کی نشاندہی اور 600 ارب روپے کے اضافی ٹیکس کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی چینل "" جیونیوز"کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ بنیادی خسارے پر کوئی مالیاتی تاخیر نہیں، آئی ایم...
مریم نواز کی امارات سے لاہور کی پرواز تاخیر کا شکار، جہاز روانہ نہ ہو سک
ابو ظہبی: مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نوازشریف کی امارات سے لاہور کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف امارات سے لاہور آنے والی پرواز میں سوار ہو چکی ہیں اور روانگی سے قبل جہاز میں موجود ایک مسافر کے سینے میں تکلیف ہوئی جس کے باعث پرواز تاخیر کا...
اسرائیلی وزیراعظم پر کرپشن کے مقدمات میں فرد جرم عائد کرنے کی سفارش
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی پولیس نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر رشوت خوری اور عہدے کا ناجائز استعمال کرنے پر فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کردی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پولیس نے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کی جس میں ملک کے معروف تاجروں سے مہنگے تحائف لینے سے متعلق...
فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک
پارک لینڈ: امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے باعث 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست فلوریڈا کے علاقے پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کی ہلاکتوں کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے، اب تک پولیس وہاں سے 17...