ضلع کی سطح پرایک یونیورسٹی کاقیام تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے،اکبرایوب خان

0
16

ہری پور(بیورورپورٹ)تحریک انصاف حکومت دیگرشعبہ جاتی ترقی کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوںکے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے صوبہ بھرمیں تحصیل سطح پرسٹیڈیم کی تعمیرکویقینی بنانے کامقصداول نوجوان کھلاڑیوں کوکھیلوں کی جانب رغبت دلاناہے ڈسٹرکٹ کونسل میں زیرتعمیرسپورٹس کمپلیکس کی تکمیل کے بعدہریپورکے نوجوانوں کومختلف قسم کے کھیلوں کے بہترین مواقع میسرآئیںگے ان خیالات کااظہارانہوں نے ہزارہ جم کے زیراہتمام ایک تقریب ٹی پارٹی کے موقع پرشرکاء محفل سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پرچیئرمین ہزارہ جم ڈاکٹرشجاعت علی خان، ممبرضلع کونسل شاہدامین خان، صدرصغیراحمد،جنرل سیکرٹری سفیراحمد،نائب مالیات بختیارخان ،حسن گل اورجم سے وابستہ نوجوان موجودتھے صدرصغیراحمدنے کہاکہ جم کلب کے قیام کامقصداول نوجوانوںکوغیرصحت مندانہ ماحول سے اچھے ماحول کی جانب لاناہے انہوںنے کہاکہ یوسف ایوب خان نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لیے دلچسپی لی ہے ان کے کمال تعاون سے قومی وعلاقائی کھیلوں کی ترقی اورترویج ہورہی ہے صوبائی مشیراکبرایوب خان نے کہاکہ ضلع کی سطح پرایک یونیورسٹی کاقیام تحریک انصاف حکومت کی ترجیح ہے انہوں نے کہاکہ صنعتوں کے فروغ کے لیے حطارصنعتی زون فیزVIIمیں ہزارکنال سے زائداراضی مختص کی گئی ہے جس کے سارے پلاٹس فروخت ہوچکے ہیں جہاں بائیس سوکارخانے قائم کرنے سے مقامی سطح کی بے روزگاری ختم کرنے میں مددملے گی اورپانچ تاآٹھ لاکھ افرادکوروزگارمیسرآئے گاصوبائی مشیرنے کہاکہ تھانہ سٹی سے ملحقہ اراضی کے ایک خوبصورت تفریحی پارک بھی بنایاجارہاہے ۔