ایبٹ آباد(چیف رپورٹر) نواں شہر کے نوجوانوں کے احتجاج کے بعد جمنزیم کا منصوبہ اے پی ایس میں منتقل کرنے کے خلاف شہری سراپا احتجاج۔ اس ضمن میں مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایاکہ نواں شہر میں ایم پی اے مشتاق غنی کی کوششوں سے جمنزیم کی تعمیر کا منصوبہ بنایاگیاتھا۔ اور جوجگہ اس جمنزیم کی تعمیر کیلئے مختص کی گئی تھی۔ نواں شہر کے نوجوانوں نے اس جگہ پر جمنزیم تعمیر کرنے پر شدید احتجاج کیاتھا۔ جگہ نہ ہونے کی وجہ سے فنڈز لیپس ہونے کا خدشہ تھا۔ جس پر ایم پی اے مشتاق غنی نے جمنزیم کا منصوبہ ایبٹ آباد پبلک اسکول میں منتقل کردیا۔ اے پی ایس اسکول میں جمنزیم کی تعمیر پر ایبٹ آباد کے شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ اے پی ایس اسکول میں سیکورٹی اتنی سخت ہے کہ وہاں پر عام آدمی جاہی نہیں سکتا۔ اور وہاں پر جمنزیم تعمیر کرکے دیاجارہاہے۔ جس سے شہری کسی صورت مستفید نہیں ہوسکیں گے۔ شہریوں نے ایم پی اے مشتاق غنی سے مطالبہ کیاہے کہ جمنزیم کو ڈسٹرکٹ کونسل کی اراضی پر تعمیر کیاجائے۔تاکہ اس سے تمام لوگ مستفید ہوسکیں۔
رواں ہفتے ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 508 روپے تک مہنگا ہوا: ادارہ شماریات
رواں ہفتے 32 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئيں ، ایل پی جی کاگھریلو سلنڈر 508 روپے تک مہنگا ہوا، ادارہ شماریات کے مطابق مرغی، انڈے،...
پارلیمنٹ لاجز خالی نہ کرنے پر فرخ حبیب کے کمرے کا تالا توڑ کر...
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان کےاستعفوں کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے کمروں پر قابض پی ٹی آئی ارکان سے کمرے خالی کرانے...
آئی ایم ایف شرائط پر عمل شروع، گریڈ 17 تا 22 سرکاری افسران کے...
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی شرائط پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا، گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران...
الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کی تاریخوں پر مشاورت کیلئے...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا اور پنجاب اسمبلی کے عام انتخابات اور قومی اسمبلی کی 86 نشستوں پر ضمنی انتخابات ...
شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا: عمران خان
اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر معیشت اور جمہوریت تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔
ٹوئٹر پر جاری بیان...