ہری پور، سرکاری ہسپتالوں میں ویکسین ناپیدہو گئی،مارکیٹ سے مہنگے داموں ویکسین لگوانے پرعوام مجبور

0
18

ہری پور(بیورورپورٹ)ضلع ہری پورکی مختلف سرکاری ہسپتالوں میںضروری ویکسین ناپیدعوام کوسخت مشکلات کاسامنامارکیٹ سے مہنگے داموں ویکسین لگوانے پرعوام مجبور، ذرائع کے مطابق ضلع ہری پورکی مختلف سرکاری ہسپتالوں میں سانپ ،کتے سمیت دیگرضروری ویکسین ناپیدہیں کسی بھی حادثاتی صورت میں سرکاری ہسپتالوں کارخ کرنے والے مریض تمام ترکوششوں کے باوجودناکام لوٹتے ہیں اوربصورت مجبوری مارکیٹ سے مہنگی ویکسین خریدکرلگواتے ہیں مختلف سیاسی وسماجی حلقوں نے محکمہ صحت کے ارباب اختیارسے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ضروری ویکسین دستیاب کرنے کامطالبہ کیاہے ۔