نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس

0
8

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نوازشریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کا غیررسمی اجلاس جاری ہے جس میں مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں نواز شریف کی زیر صدار مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں پرویز ملک، آصف کرمانی، طلال چوہدری، مریم اورنگزیب، چوہدری جعفراقبال اور سلیم ضیاء بھی شریک ہیں۔
اجلاس میں گزشتہ روز پاناما کیس نظر ثانی اپیل کے تفصیلی فیصلے، احتساب عدالت میں مسترد ہونے والی درخواست اور موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔