پشاور؛ خودکش حملے میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نوراورمحافظ شہید

0
14

پشاور: حیات آباد میں زرغونی مسجد کے قریب بم دھماکا ہواہے جس کے نتیجے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمداشرف نورمحافظ سمیت شہید ہوگئے۔

پشاور کے علاقے حیات آباد میں صبح 9 بجے ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر اشرف نور اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں زرغونی مسجد کے سامنے موٹر سائیکل سوار خودکش حملہ آور نے ان کی گاڑی کے قریب خود کودھماکے سےاڑالیا۔ حملے میں ایڈیشنل آئی جی ہیڈ کوارٹر محمد اشرف نور اپنے گن مین سمیت شہید اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ سی سی پی او پشاورطاہرخان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسے خودکش حملہ قراردیا۔

کوئی تبصرہ نہیں