حلقہ پی کے 40، سردار امتیاز کی عمران خان سے ملاقات، ٹکٹ کے امکانات روشن

0
17

اسلام آباد(سرگرم نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور حلقہ پی کے 40خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار سردار امتیاز نے لاہور میں چیئر مین پاکستان تحریک انصاف سے اہم ملاقات کی اور ان کی عیادت کی، اس موقع سردار امتیاز نے عمران خان کو ضلع ایبٹ آباد کی موجودہ سیاسی صورتحال سے آگا کیا ۔اور آئندہ الیکشن میں بھر ساتھ دینے سمیت کسی بھی کال پر ساتھ چلنے کی یقین دہانی کرائی، واضح رہے کہ سردار امتیاز عمران خان کا دیرینہ ساتھی ہیں اور اس سے قبل بھی تحریک انصاف کا ٹکٹ جاری کرانے میں اہم کر دار ادا کرتے رہے، اس بار سردار امتیاز خود عوام علاقہ اورکارکنوں کی پرزور اصرار پر الیکشن کیلئے میدان میں آ رہے ہیں اور اس حوالے سے وہ تحریک انصاف کے ٹکٹ کے خواشمند ہیں اور ان کے مطابق عمران خان نے دیرینہ ساتھی ہونے کسیاتھ ان پر بہت اعتماد کرتے ہیں جس میں انہیں قوی امکان ہے پی کے 40سے تحریک انصاف کا ٹکٹ سردار امتیاز کو ملے گا، کیونکہ سردار امتیاز ایک سماجی اور فلاحی کارکن ہونے کیساتھ نوجوانوں اور تحریک انصاف ضلع ایبٹ آباد کی اکثر قیادت کی حمایت بھی رکھتے ہیں اور یونین کونسل نتھیا گلی سے پہلی بار سردار امتیاز کی صورت میں کوئی امیدوار سامنے آ رہا ہے جس بنا پر یونین کونسل نتھیاگلی سرکل باگن کی اکثریت عوام اپنی پارٹیوں سے بالا تر ہو کر سردار امتیاز کا ساتھ دے رہیں ۔ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے بعد پی کے 40سے کا ٹکٹ سردار امتیاز کو ملنے کے بہت زیادہ امکانات روشن ہو گئے ہیں تاہم پارٹی پالیسی کو فالو کرتے ہوئے صوبائی اور قومی اسمبلی کے ٹکٹ کا فیصلہ کیا جائے گا۔