مسٹرپرفیکشنسٹ عامرخان کابیٹاجنیدخان آڈیشن میں ناکام

0
10
Aamir Khan son Junaid Khan failed in audition
Aamir Khan son Junaid Khan failed in audition

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ عامرکے بیٹے جنید خان کو بڑی اسکرین پردیکھنے کے منتظر افراد ابھی تھوڑا اور انتظار کریں کیونکہ جنید آڈیشن میں ناکام ہوگئے ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ پر کچھ عرصے سے یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ جنید خان ملیالم سپرہٹ فلم “عشق” کے ہندی ری میک سے بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

فلم “عشق “کے ہندی ری میک کےپروڈیوسر نیرج پانڈے ہیں جو اس سے قبل ٹوٹل سیاپا، رستم، اور ٹوائلٹ:ایک پریم کتھا جیسی فلمیں پروڈیوس کرچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جنید خان نےلاس اینجلس میں امریکن اکیڈمی آف ڈرامیٹک آرٹس سے ٹریننگ حاصل کی ہے۔ انہوں نے اپنے طورپربہت سے کاسٹنگ ڈائریکٹرزسے ملاقاتیں کیں اورمتعدد آڈیشنز بھی دے چکے ہیں تاہم انہیں بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تاحال کامیابی نصیب نہیں ہوئی۔

گزشتہ 3 سال سے تھیٹرکرنے والے جنید خان بھارتی ٹی وی شو “ماسٹرمائنڈز” کا حصہ بھی رہے ، اس کے علاوہ انہوں نے سُپرہٹ بھارتی فلم ” پی کے ” کے ڈائریکٹر راجکمار ہیرانی کے ساتھ بھی کام کیا۔ فلم کا مرکزی کردار جنید کے والد عامر خان ہی تھے۔

کوئی تبصرہ نہیں