موبائل فون کارڈز پر ایڈوانس ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری

0
20
Approval to phase out advance tax on mobile phone cards
Approval to phase out advance tax on mobile phone cards

موبائل فون صارفین کے لیے زبردست خوشخبری سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے موبائل فون کارڈز پر ایڈوانس ٹیکس مرحلہ وار ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کارڈز پر پہلے مرحلے میں 2 فیصد انکم ٹیکس جبکہ دوسرے مرحلے میں 2.5 فیصد انکم ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ٹیکس چھوٹ کا اطلاق آئندہ بجٹ میں ہوگا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ٹیکس کم کرنے کی تجاویز اصولی طور پر منظور کر لی ہیں۔

واضح رہے کہ موبائل فون کارڈز پر 12.5 فیصد انکم ٹیکس عائد ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں