کراچی میں مشتعل افراد نے جیو اور جنگ گروپ کے مرکزی دفتر پر حملہ کردیا۔
جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیا گیا جب درجنوں افراد ایک ریلی کی صورت میں احتجاج کیلئے دفتر کے باہر پہنچے اور باہر احتجاج کرنے کے بجائے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے دفتر کے اندر داخل ہوگئے۔
حملہ آوروں نے واک تھرو گیٹ اور مرکزی دروازے کے تمام شیشے توڑ دیے۔
حملہ آوروں نے گارڈز سمیت استقبالیہ پر موجود افراد کیمرہ مینز اور ڈی ایس این جی اسٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا اور دفتر پر پتھراؤ بھی کیا جبکہ حملہ آور آزادانہ کارروائی کے بعد دفتر کے باہر دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔