پاکستان سپر لیگ سکس کے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست لاہور قلندرز کے لئے برُی خبر ہے کہ ٹیم میں شامل لیگ اسپنر نیشنل ڈیوٹی کے باعث اپنے وطن روانہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق افغانستان سے تعلق رکھنے والے لیگ اسپنر راشد خان کا PSL 6 میں سفر اپنے اختتام کو پہنچا، راشد خان نیشل ڈیوٹی کےباعث وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں راشد خان کا کہنا تھا کہ PSL سے نیشنل ڈیوٹی کی وجہ سے جلد جارہا ہوں، لاہور قلندرز اور فینز کی سپورٹ اور محبت کا شکریہ، انشااللہ اگلے سیزن میں ملاقات ہوگی۔