بالی وڈ فلم ‘پی کے’ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

0
5
Bollywood movie 'PK' sequel announced
Bollywood movie 'PK' sequel announced

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور انوشکا شرما کی مشہور بلاک بسٹر فلم ’پی کے‘ کے سیکیول میں عامر خان کی جگہ رنبیر کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔

فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم ’پی کے‘ کا سیکیول بنایا جائے گا جس میں رنبیر کپور نظر آئیں گے تاہم پہلے فلم کا اسکرپٹ لکھا جائے گا۔

بالی ووڈ اداکار عامر خان کی فلم’’ پی کے‘‘ دسمبر 2014 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے دنیا بھر کے شائقین کے نہ صرف دل جیت لیے تھے بلکہ دنیا بھر سے 700 کروڑ بٹورنے والی پہلی بالی ووڈ فلم بھی بن گئی تھی۔

کوئی تبصرہ نہیں