سردیوں میں گاڑی چلانے سے پہلے انجن سٹارٹ کر کے گرم نہیں کرنا چاہیے، ماہرین نے ایسی بات کہہ دی کہ پاکستانیوں کو یقین نہ آئے

0
14
car start
car start

عام تاثر پایا جاتا ہے کہ سردیوں میں گاڑی کو چلانے سے پہلے انجن سٹارٹ کرکے گرم کرنا چاہیے اور ہر ڈرائیور ایسا کرتا بھی ہے تاہم اب ماہرین نے اس کے برعکس ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر ڈرائیورز کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑی کو چلانے سے پہلے سٹارٹ کرکے گرم کرنا نہ صرف وقت کا زیاں ہے بلکہ اس سے الٹا گاڑی کو فائدے کی بجائے نقصان ہوتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گاڑی کو چلانے سے پہلے گرم کرنے کی ضرورت اس وقت ہوتی تھی جب ان میں ’کاربیوریٹرز‘ لگے ہوتے تھے۔ کاربیوریٹر چونکہ فیول اور ہوا کو مکس کرتے تھے چنانچہ ان گاڑیوں کو مناسب طریقے سے چلنے کے لیے گرم کیے جانے کی ضرورت ہوتی تھی۔ آج کل چونکہ گاڑیاں فیول انجیکٹڈ آ رہی ہیں، چنانچہ انجن گرم کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اگر انہیں گرم کیا جائے تو اس سے ان کے آئل میں خام گیسولین کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو گاڑی کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں