راولپنڈی(نیوز ڈیسک)آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن کی جانب سے ؛تعلیم بچائو ریلی؛ نکالنے پر مرکزی صدر کاشف ادیب جاودانی ،سینئر نائب صوبائی صدر اعجاز احمد خان کاکڑ، میاں اویس ودیگر کے خلاف تھانہ پرانا انار کلی میں مقدمہ درج کردیا گیاہے ، آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسو سی ایشن راولپنڈی ڈویژن نے مقدمہ درج کرنے کی مذمت کی اور مطالبہ کیاہے کہ مرکزی قائدین پر درج مقدمے کو فوری ختم کیا جائے ، پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔
اس سلسلے میں ایسوسی ایشن ڈویژن کا ہنگامی اجلاس ابراراحمد خان کی زیر صدارت منعقد ہوا ،جس میں ضلع اٹک سے ملک حفیظ اللہ ،قاضی نورالحسن ،چکوال سے محمد اعجاز ملک ،مشتاق حیدر،ضلع جہلم سے افتخار حسین ملک ،ڈاکٹر اشرف،ضلع راولپنڈی سے ابرار احمد ایڈووکیٹ ،عامر انور اور محمد فرقان چوہدری، صدر وویمن ونگ سکینہ تاج، جنرل سیکرٹری رومانہ عظمت و دیگر نے شرکت کی.
اس موقع پر ابراراحمد خان نے کہا کہ اپنا حق مانگنے پر صوبائی حکومت کے ایماء پر ہمارے قائدین پرانا انارکلی تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا،، جس کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں ، پنجاب حکومت کو شہریوں کی جانب سے حقوق مانگے جانا بھی گوارہ نہیں ،حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمیں اپنے حقوق مانگنے سے نہیں روک سکتی ،لاہور میں درج کی جانے والی ایف آئی آر کو فوری ختم کیا جائے اگر ختم نہ کی گئی تو ہم پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاجی دھرنا دیں گے.
نوجوانوں نے کورونا وائرس ٹیسٹنگ سنٹر کو آگ لگادی، وجہ جان کر پاکستانیوں کی...
بالآخر لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا، یورپ کے بیشتر ممالک میں شہری لاک ڈاﺅن اور کورونا وائرس سے متعلق دیگر پابندیوں...
بھارتی آرمی چیف ڈپریشن کا شکارکیوں ہوئے، جانییے اِس رپورٹ میں،
بھارت کے آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نروانے نے خود کو ڈپریشن کا شکار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں انکشاف کیا...
اسٹونیا میں پہلی بار ایک خاتون کو وزیر اعظم منتخب کرلیا گیا ہے
اسٹونیا میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب،
اسٹونیا کی سابق حکومت نے رواں ماہ 13 جنوری کو کرپشن کے الزامات کے بعد استعفیٰ دیا تھا،...
حافظ حسین : کہاتھاپی ڈی ایم استعفیٰ دیگی، نہ لانگ مارچ ہوگا،
حافظ حسين احمد نے پی ڈی ایم پر کڑی تنقيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان صدر ہيں مگر فيصلے بلاول کرتے...
لاہور: 2 ٹک ٹاکر نہر میں ڈوب گئے
شيخوپورہ میں ٹک ٹاک کے جنون کے سبب 2 نوجوان نہر میں ڈوب گئے جن میں سے ایک کی لاش نکال لی گئی۔
ريسکيو ٹيم...