پاکستان میں کورونا وائرس کے %91 فیصد مریض صحتیاب، فعال کیسز 33 ہزار 740 رہ گئے

0
10
پاکستان میں کورونا وائرس کے %91 فیصد مریض صحتیاب، فعال کیسز 33 ہزار 740 رہ گئے
پاکستان میں کورونا وائرس کے %91 فیصد مریض صحتیاب، فعال کیسز 33 ہزار 740 رہ گئے

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے اور یومیہ ھر دن کیسز اور اموات کی تعداد میں کچھ حد تک ٹھہراؤ دیکھا گیا ہے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے سامنے آئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 2 ہزار 118 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ مزید 52 افراد لقمہ اجل بنے تاہم گزشتہ 24 گھنٹوں میں صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 4 ہزار 33 رہی۔

اب تک ملک میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 لاکھ 93 ہزار 595 ہوگئی جس میں سے 91 فیصد یعنی 4 لاکھ 47 ہزار 393 مریض صحتیاب ہوگئے جبکہ اموات کی تعداد 10 ہزار 462 تک پہنچ گئی، اس طرح ملک میں فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 742 رہ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا اور جون میں اس کا پھیلاؤ عروج پر جا پہنچا تھا تاہم جولائی سے کیسز میں کمی آتی گئی اور ستمبر تک بہتری کا یہ سلسلہ جاری رہا۔

اکتوبر اور خاص طور پر نومبر میں وبا کی شدت میں دوبارہ تیزی آگئی اور حکومت کی جانب سے دوبارہ تعلیمی اداروں کی بندش کے علاوہ متعدد پابندیاں عائد کردی گئیں جبکہ دسمبر میں بھی صورتحال پریشان کن ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں