زمبابوے کے وزیر خارجہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے

0
5
covid 19 news zambia update
covid 19 news zambia update

افریقی ملک زمبابوے کے وزیر خارجہ سبوسیسو مویو کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔ سبوسیسو مویو ہی وہ فوجی افسر تھے جنہوں نے 15 نومبر 2017 کو آنجہانی رابرٹ موگابے کو اقتدار سے ہٹانے کا اعلان ٹیلی ویژن پر کیا تھا۔

حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ 61 سالہ مویو میں چند روز قبل وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خارجہ سیبوسیسو مویو سابق فوجی جنرل تھے اور انہیں زمبابوے میں 2017 کی فوجی بغاوت کے بعد شہرت ملی کیونکہ مویو نے ٹیلی ویژن پر سابق صدر رابرٹ موگابے کی حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کیا تھا۔

صدارتی ترجمان کے مطابق دوران علاج ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی اور وہ وینٹی لیٹر پہ منتقلی کے باوجود سنبھل نہ سکے اور انتقال کرگئے ۔ انتقال کرجانے والے وزیرخارجہ کی آخری رسومات کے حوالے سے جلد اعلان کیا جائے گا۔

کوئی تبصرہ نہیں