پاکستان میں کرونا کے وار جاری، برطانیہ میں کورونا ویکسین کی بڑے پیمانے پر استعمال کی اجازت

0
18

اسلام آباد (اسٹاف رپورٹر) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 75 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 8 ہزار 166 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 4 لاکھ 3 ہزار 311 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 829 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار 356، سندھ میں ایک لاکھ 75 ہزار 642، خیبر پختونخوا میں 47 ہزار 701، بلوچستان میں 17 ہزار 215، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 667، اسلام آباد میں 30 ہزار 748 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 ہزار 982 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 55 لاکھ 84 ہزار 976 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 ہزار 197 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 3 لاکھ 45 ہزار 365 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 244 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ادھراسلام آباد میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آنے کے بعد اسلام آباد کے ہوٹلز، ریسٹورنٹس کے اندر بیٹھ کر کھانے پر پابندی عائد کر دی، کھلی جگہوں پر کھانے اور ٹیک اوے سروس کی اجازت ہوگی۔ احکامات کا اطلاق تاحکم ثانی رہے گا۔

dr. nausheen hamid
پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا کہ امید ہے2021 کے اوائل تک ویکسین کو عوام تک پہنچا دیا جائے گا۔ جو حکومت کی طرف سےمفت فراہم کی جائے گی۔

دوسری طرف برطانیہ کی جانب سے امریکی دوا ساز کمپنی فائزر/بائیواین ٹیک ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی گئی ہے، برطانیہ کوروناوائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری دینے والا پہلا ملک بن گیا۔
Corona_Vaccine
برطانوی ہیلتھ ریگولیٹری ایجنسی کی جانب سے امریکی اور جرمن دواساز کمپنیوں فائزر اور بائیواین ٹیک کی کورونا وائرس ویکسین کو محفوظ قرار دینے پر حکومت نے ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی ہے، ویکسین اگلے ہفتے سے دستیاب ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی جانب سے عالمی وبا کوروناوائرس ویکسین کی بڑے پیمانے پر استعمال کی اجازت دی گئی ہے، ویکسین پہلے مرحلے میں شدید نوعیت کے کیسز والے مریضوں کو دی جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برٹش ریگولیٹر ایم ایچ آر اے کا کہنا ہے کہ ویکسین وائرس سے 95 فیصد تحفظ فراہم کرتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانیہ کوروناوائرس ویکسین کی 40 ملین خوراکیں آرڈر کر چکا ہے جو کہ دو خوراک کے ساتھ بیس ملین لوگوں کے لیے کافی ہوں گی۔

برطانوی وزیرصحت میٹ ہینکوک نے کورونا وائرس ویکسین کے استعمال کی منظوری کے فیصلےکاخیر مقدم کیا ہے۔

کوئی تبصرہ نہیں