پاکستانی پارٹی گرل کی کاپی کیے بغیر دپیکا بھی نہ رہ سکیں

0
10
deepika-also-could-not-live-without-copying-pakistani-party-girl
deepika-also-could-not-live-without-copying-pakistani-party-girl

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور اداکار رندیپ ہودا کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون بھی پاکستان کی ‘پارٹی گرل’ کی کاپی کیے بغیر نہ رہ سکیں۔

چند روز قبل پاکستان سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا کرئیٹر دنانیر مبین نے 5 سیکنڈ کی ایک ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پاکستان سمیت بھارت میں بھی مشہور ہو گئی۔

ویڈیو کی پاکستان کی تو کاپی کی گئی لیکن بھارت میں بھی پولیس اور اداکاروں کی جانب سے ‘پارٹی گرل’ کی پیروڈی کو استعمال کیا گیا۔

Deepika also could not live without copying Pakistani party girl
Deepika also could not live without copying Pakistani party girl

اداکار شاہد کپور اور رندیپ ہودا کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اب سوشل میڈیا پر اپنی ایک پرانی تصویر شیئر کرتے ہوئے پاری ‘ہو رہی ہے’ کی کاپی کی۔

دپیکا پڈوکون کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر لکھا گیا کہ ‘یہ ہم ہیں’، دوسری پر لکھا کہ ‘یہ ہمارا گھوڑا ہے’ اور تیسری تصویر کے کیپشن پر اداکارہ نے لکھا کہ ‘اور یہ ہماری پاری ہو رہی ہے’۔

کوئی تبصرہ نہیں