جہیزکا مطالبہ اور’ڈیڑھ لاکھ‘کی تنخواہ، کیا یہ موازنہ درست ہیں؟

0
19
Demand for dowry and salary of '1.5 lakh', are these comparisons correct?
Demand for dowry and salary of '1.5 lakh', are these comparisons correct?

سوشل میڈیا پر جہیز کے خلاف چلنے والی مہم کے جواب میں مردوں کے حقوق اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے پوسٹ کی گئی ایک تصویر وائرل ہو گئی ہے۔

اس تصویر میں آپ زنجیروں میں جکڑے ایک مرد پر ڈیڑھ لاکھ تنخواہ کا بورڈ لٹکتا دیکھ سکتے ہیں جس کی زنجیر دلہن بنی عورت کے ہاتھ میں ہے جو سب کو یہ بتا رہی ہے کہ یہ اس کا پرفیکٹ یعنی بہترین دولہا ہے۔

اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تصویر کچھ الگ کرنے کی خواہش رکھنے والے جوڑے کی شادی کا فوٹو شوٹ ہے لیکن یہ درست نہیں یہ تصویر مردوں کے حقوق کے لیے چلنے والی ایک سوشل میڈیا مہم کا حصہ ہے۔

مہم جہیز کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی مہم کے جواب میں بنائی گئی ہے جس کا مقصد ان معاشرتی رویوں کو سامنے لانا ہے جس کا سامنا مردوں کو ہوتا ہے لیکن ان پر کوئی بات نہیں کرتا۔

کوئی تبصرہ نہیں