محکمہ تعلیم کے ملازمین پر دفتر میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

0
8
Education department employees banned mobile
Education department employees banned mobile

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے دفتری اوقات کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پاپندی عائد کردی۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملازمین دفتری اوقات میں موبائل فون اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ استعمال نہ کریں، دفتری اوقات میں موبائل فون استعمال کرنا قواعد وضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ درجہ چہارم ملازمین اور ڈرائیورز دفتری اوقات میں موبائل فون اورسوشل میڈیا اکاؤنٹس استعمال کر رہے ہیں لہٰذا دفتری اوقات کے دوران موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

کوئی تبصرہ نہیں